تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکا روانہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کراچی سے ڈھاکا کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہونے والے دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ منگل کی رات کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا تھا۔

پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان شامل، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف شامل تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا اسائنمنٹ ہے۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دورہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button