تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاشروٹ، شکیوٹ اور بیارچی گلاپور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شروٹ، شکیوٹ اور بیارچی گلاپور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ، محکمہ برقیات اور محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ایمرجنسی کے تحت بحالی کے کام فوری طو ر پر شروع کئے جائیں۔ خصوصاً واٹر سپلائی اور آبپاشی کے چینلز کی فوری بحالی پر کام شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سیلاب سے ہونے والے گھروں کے نقصانات، مال مویشیوں سمیت فصلوں کے نقصانات کا تفصیلی سروے کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے، گھروں اور جانوروں کے نقصانات کا حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر متاثرین اور متعلقہ علاقوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کیں جس پر متاثرین نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آپ نے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوکر ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں۔بروقت ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے حوالے سے دیئے جانے والے احکامات پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ حسین شاہ اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد بھی تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button