تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،مضافاتی علاقوں میں کلاڈ برسٹ نے تباہی مچادی

گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاڈ برسٹ نے تباہی مچادی۔کلائوبرسٹ سے سیلاب کے باعث ہزاروں کنال اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی،گھروں اورمویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم ابرآلود رہے گا،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے،سیلاب کی وجہ سے گلگت غذرشاہراہِ پر بھی ٹریفک معطل ہوگئی۔بلوچستان کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں،دریائے ناڑی اور لہڑی ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،کوہ سلیمان پر بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے،کئی مقامات پر سیلابی ریلے گزر رہے ہیں،جس کے باعث قریبی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے،پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی ، سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ،سندھ کے مختلف شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا نیا اسپیل متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button