تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،تین موٹر سائیکلوں میں تصادم ،خاتون ،بچی سمیت 6افراد زخمی

گلگت کے قریب وادی بگروٹ دتوچی کے پاس تین موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک خاتون اور بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دنیور کے اہلکار ایمبولینس سمیت موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد تین زخمیوں کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین افراد کو ہیلتھ کی ایمبولینس میں محمد آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کا تعلق بگروٹ سے جبکہ تین جلال آباد کے باشندے ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button