تازہ ترین
ضلع گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نواحی گاؤں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس ، شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت کے نواحی گاؤں چھموگڑ میں 4 جولائی 2025 کو پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.704.0_en.html#fid=goog_526270355

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جاں بحق شخص کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ زخمی افراد کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔مزید برآں، محکمہ داخلہ، صحت، ایس اینڈ جی اے ڈی اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو واقعے سے متعلق فوری قانونی و انتظامی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button