تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

دنیائے کرکٹ میں پاکستانی باپ بیٹے کا دلچسپ اور حیران کن ریکارڈ

کرکٹ میچوں کے دوران اکثر اوقات نت نئے ریکارڈ قائم ہوتے رہتے ہیں ان میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں توڑنا یا ان تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، ایک ایسا ہی قابل فخر ریکارڈ پاکستانی باپ بیٹے نے بھی بنایا ہے۔

جی ہاں !! مری سے تعلق رکھنے والے ندیم عباسی اور ان کے بیٹے نے دنیائے کرکٹ میں ایسا قابل فخر ریکارڈ قائم کیا جس نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھی خوش کردیا۔

ندیم عباسی اور ان کے صاحبزادے پاکستان اور کینیڈا کی نیشنل ٹیم میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا چکے ہیں، باپ کے بعد بیٹے نے بھی حال ہی میں دو مختلف ٹیموں میں کھیلتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ علی ندیم عباسی نے کینیڈا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کیا۔

اے آر وائی نیوز مری کے نمائندے ارسلان ایاز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم عباسی نے بتایا کہ انہوں نے سال 1987 میں قومی ٹیم میں بحیثیت وکٹ کیپر بیٹمسین پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سیریز تھی جس میں اور بھی نامور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جس میں وقار یونس اور سچن ٹنڈولکربھی شامل ہیں۔

بھارت کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں بحیثیت وکٹ کیپر ندیم عباسی نے کپتان عمران کان کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کا یادگار کیچ پکڑا۔

اس کے علاوہ ان کے کیریئر کا پہلا کیچ وسیم اکرم کی گیند پر بھارتی اوپننگ بیٹسمین نجوت سنگھ سدھو کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button