تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اوپنر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

پی ایس ایل 10 فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کیخلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب ایک اینڈ پر کوئٹہ کی وکٹیں تواتر سے گررہی تھیں تو انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلیے نہایت کارگر اننگز کھیلی۔کوئٹہ کے بیٹر نے لاہور کے تقریباً تمام بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی، انھوں نے 21 بالز پر اپنی ففٹی بنائی جبکہ 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔

نواز کی اننگز کی خاص بات گیندوں کو ان کے میرٹ پر کھیلنا اور انھیں باؤنڈری کے پار پہنچانا تھا، انھوں نے اپنی دلکش اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 8 شاندار چوکے لگائے۔ان کی اہم وکٹ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، باؤنڈری لائند پر سکندر رضا نے کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button