تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ، 7ہزار اساتذہ کے گزشتہ 24دن سے ہڑتال پر ،تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا

گلگت بلتستان کے 7ہزار اساتذہ کے گزشتہ 24دن سے ہڑتال پر ہونے کے باعث تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے،اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ان میں سے بی ایڈ والے اساتذہ کو سکیل سولہ اور سی ٹی والوں کو سکیل 14ڈیٹ آف پاسنگ سے دیا جائے،مطالبہ ماننے پر مقامی حکومت کو 8ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا اتنے بھاری بوجھ کو برداشت کرتا مقامی حکومت کے بس میں نہیں ہے .

مقامی حکومت نے پہلے ہی ان ہڑتالی آساتذہ کی بیس دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات دے دیے ہیں،سات ہزار ہڑتالی آساتذہ کی بیس دن کے تنخواہ کی رقم 30کروڈ روپے سے زائد بنتی ہے ،دوسری طرف گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری سکولوں کا رزلٹ دس سے بیس فیصد کے درمیان آیا ہے جس کی وجہ اساتذہ کی کوتاہی بتائی جارہی ہے ،اگر اساتذہ کی ہڑتال طول پکڑتی ہے تو گلگت بلتستان کے تین لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کا موجودہ سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button