تازہ ترین
ضلع گلگت

شندور پولو فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ میلہ 20 سے 22 جون تک ہوگا

شندور کے فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر ہر سال کی طرح اس بار بھی شندور پولو فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ میلہ 20 سے 22 جون تک منعقد ہو رہا ہے۔ دو روزہ فیسٹیول کا اہتمام خیبر پختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے باہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں تین روزہ فیسٹیول کے دوران پولو کے سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔ چترال اور گلگت کی روایتی ٹیمیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی اور کھیل کے شائقین کو ایک یادگار تجربہ فراہم کریں گی۔ فیسٹیول کے دوران نہ صرف پولو بلکہ پیراگلائیڈنگ، پیرا ٹروپنگ اور علاقائی ثقافت کی نمائندہ تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.702.1_en.html#fid=goog_1106169460

میلے میں موسیقی، دستکاری کے اسٹالز، اور مقامی کھانوں کی جھلکیاں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنیں گی۔ شندور میلہ نہ صرف کھیلوں کا ایک اہم ایونٹ ہے بلکہ یہ علاقے کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ حسبِ روایت، اس مرتبہ بھی ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع ہے، جو اس دلکش وادی میں فطرت، ثقافت اور کھیل کے حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی سہولت کے لیے سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ریسکیو سروسز اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button