تازہ ترین
ضلع گلگت

کے آئی یو اور بحریہ یونیورسٹی کا تحقیق اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی (بی یو) نے تحقیق، معیاری تعلیم اور بین الاقوامی تسلیم شدہ پروگراموں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات پراتفاق کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر عطاء اللہ شاہ اور بی یو کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) آصف خالق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔شراکت داری میں طلبا اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگرام، ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تبادلہ پروگرام کے تحت دونوں اداروں کے طلبا موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کے دوران مختلف تعلیمی پروگراموں میں حصہ لیں گے جبکہ فیکلٹی ممبران قومی اور بین الاقوامی تحقیقی منصوبوں اور فنڈنگ کے مواقع پر تعاون کریں گے۔

بی یو،کے آئی یو کو پروگراموں کی تسلیم شدہ سندات (ایکریڈیٹیشن) اور عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں بہتری لانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ملاقات کے دوران ریکٹر بی یو نے ہاشو فاؤنڈیشن کے ذریعے ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی پروگراموں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ بی یو مختلف تعلیمی پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی کے آئی یو کی مدد کرے گا۔ ملاقات میں بو یو کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوہاب بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ریکٹر بی یو نے کے آئی یو کے وائس چانسلر کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ملاقات کے اختتام پر کے آئی یو کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق کو پاکستان اینڈ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے عنوان پر لکھی ہوئی اپنی کتاب بھی پیش کی۔واضح رہے کہ یہ تعاون دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی ترقی اور تحقیقی جدت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button