ضلع گلگت
وزیراعلی گلگت بلتستان کا نگر کار حادثے پر اظہار افسوس، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ نگر گاڑی حادثہ افسوس ناک ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری داخلہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کیں ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں ، ترجمان نے کہا کہ رات کے پچھلے پہر شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے ایک گاڑی دریا میں گری جس میں 7 افراد سوار تھے ، وزیر اعلی کی ہدایت پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں جہاں ایک مسافر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ دو لاشیں بھی نکالی گئی ہیں ، چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے تمام متعلقہ اداروں کو لاپتہ افراد کی تلاش کے عمل میں تیزی لانے کی تازہ ہدایت جاری کیں ہے











