ضلع گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت اجلاس

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو آخری مرتبہ ایکٹ کے ذریعہ مستقل کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد مستقبل میں ڈاکٹروں کو ایکٹ کے ذریعہ سے مستقل کرنے کا دروازہ مکمل بند کیا جائے گا۔
آئندہ ڈاکٹرز کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعہ ہی کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی بھی حوصلہ شکنی کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت اور سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کیلئے ایکٹ تیار کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔











