تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

اسپتال میں گھسنے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 7 اہلکار گرفتار

گلگت سٹی اسپتال میں پولیس کی کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری منشیات فروش گرفتاری سے بچنے کے لیے سٹی اسپتال میں داخل ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران گولی اسپتال میں موجود مریضہ کے ساتھ آئی خاتون کو لگی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے مقابلے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اسپتال جیسے حساس مقام پر فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت پر عوامی ردعمل کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا یہ کیس ایک مثال بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button