صحافیوں کے کام میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، دلشاد بانو

صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی خواتین دلشاد بانو نے صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان اور رکن اسمبلی کلثوم فرمان کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب گلگت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر دلشاد بانو کی جانب سے پریس کلب گلگت کو فراہم کردہ فرنیچر اور دیگر سامان کا باضابطہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا۔صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ صحافی معاشرتی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں ، صحافیوں کے کام میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور آئندہ بھی پریس کلب گلگت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان اور رکن اسمبلی کلثوم فرمان نے بھی پریس کلب کو درکار وسائل کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔











