تازہ ترین
ضلع گلگت

یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کا عظیم مظہر ہے، وائس چانسلر کے آئی یو

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےکہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے تاریخی لمحات اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں افواج پاکستان اور قوم کی غیر متزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر 28 مئی 1998 ءکو پاکستان کے چاغی کے پہاڑوں میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکوں کی یاد دلاتا ہے، یہ قومی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے جس نے پاکستان کو مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی 1998 ءکا دن پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کا عظیم مظہر ہے جب پاکستان نے بھارت کے ایٹمی تجربات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نےمعرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کے کردار کو سراہااور کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کا پاک فوج نے پیشہ ورانہ اور بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی غرور خاک میں مل گیا۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور سائنسدانوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ملک عزیز کی تعمیر و ترقی کے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button