تازہ ترین
ضلع گلگت

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں یوتھ کنونشن،سپورٹس فیسٹول اور تقریب تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں شاندار یوتھ کنونشن، سپورٹس فیسٹول اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ جامعہ قراقرم کے مطابق تقریب میں کمانڈر ایف سی این اے سید امتیاز حسین گیلانی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ڈی سی ہنزہ ، طلبہ، فیکلٹی اور دیگر مقامی معززین نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں کمانڈر ایف سی این اے نے خطے اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے چیلنجز پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم اور ہنر کی ترقی پر زور دیا۔ فورس کمانڈر نے سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

ان سے قبل وائس چانسلر کے آئی یو نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ہنزہ کیمپس کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ 2017-18 میں قائم ہونے والا یہ کیمپس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور فی الحال 500 سے زائد طلبہ ، جن میں اکثریت طالبات کی ہے، زیر تعلیم ہیں۔وائس چانسلرنے حال ہی میں اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تعاون سے قائم کردہ آئی ٹی ہب اور ہاشو فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم ہونے والے ٹوریزم اینڈ ہاسپٹیلٹی ایکسیلنس سینٹر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔کمانڈر ایف سی این اے نے ہنزہ کیمپس کی کامیابیوں کی تعریف کی اور جامعہ قراقرم کی ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈر ایف سی این اےاور وائس چانسلر کے آئی یو نے سپورٹس فیسٹول کے فاتحین میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button