تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت، 27 مئی سے 31 مئی تک تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی پشین گوئی

ڈپٹی کمشنر ، چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت امیر اعظم حمزہ نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تناظر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے27 (شام،رات سے) 31 مئی تک تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ڈی سی گلگت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بل بورڈز، بجلی کی تاروں اور پرانے درختوں کے نیچے جانے سے پرہیز کریں۔خطرناک مقامات، گلیشیئرز کے قریب رہنے والے اور کمزور انفراسٹرکچر والے افراد خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رابطے کے لیے کنٹرول روم اور ریسکیو کے نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی سی گلگت نے متعلقہ محکموں کو سٹاف اور مشینری الرٹ رکھنے، گندم کو بروقت بالائی علاقوں تک پہنچانے، ڈاکٹروں اور ایمبولینس سروس کو ہائی الرٹ رکھنے سمیت ریڈیو پاکستان گلگت کو عوامی آگاہی کے لیے الرٹ کی بار بار نشریات کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button