تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

گلیڈی ایٹرز یا قلندرز! کس کے سر سجے گا پی ایس ایل 10 کا تاج؟ فیصلہ آج ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ٹائٹل کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج لاہور میں ہوگا، دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار فائنل میں ٹکرائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا جبکہ کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں نظر آرہی ہے، گلیڈی ایٹرز نے پہلے راونڈ میں سات میچ جیتے اور کوالیفائر راؤنڈ میں اسلام آباد کو ہرا کر سیدھا فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم نے بھی کمال کردیا اور لگاتار تین ڈو آر ڈائی میچز جیت کر چوتھی بار فائنل میں جگہ بنائی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے، پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button