تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

عوام کو بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ تعلیم کے سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عوام کو بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نظام تعلیم کی بہتری کے حوالے سے مختلف اصلاحات متعارف کرارہے ہیں اور محکمے کو درپیش مسائل بروقت حل کئے جارہے ہیں۔

محکمہ تعلیم میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے سیکرٹری سروسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتیاں میرٹ کے تحت ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے جلد عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ سیپ، بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی مستقلی کا مسئلہ خالی آسامیوں کی تقسیم کار کے تحت جلد کی جائے۔

پاسنگ بی ایڈ کی تاریخ سے 16 سکیل دینے کیلئے اساتذہ کی اپیل پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری سروسز، سیکرٹری تعلیم، محکمہ خزانہ اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے نمائندے پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے ہوئے ہدایت دی کہ کمیٹی اپنی سفارشات جلد مکمل کرکے متعلقہ فورم میں پیش کرے۔

اس موقع پر پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قائم کئے جانے والے کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے۔ صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے محکموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سابقہ سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button