تازہ ترین
ضلع گلگت

پاکستان اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چندلوگوں کی طرف سے یہ بیان آیا کہ اگرخدانخواستہ جنگ ہوئی تو گلگت بلتستان کی زمینیں ایسی جنگ کی متحمل نہیںہوسکتی ہے یہ جنگ ہمارے ایمان اورغیرت کامسئلہ ہے اور کوئی یہ کہے کہ ہماری زمینیں اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں تو کیاہم ان کومعاف کریں گے ایسے لوگوں کولٹکاناچاہئے۔انہوں نے جمعرات کے روزایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسے لوگوں کوفری ہینڈدیا ہے آئندہ ایسانہیں ہوگا آج میں اس فورم پراعلان کرتاہوں کہ جولوگ پاکستان اورافواج پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں یانعرے لگائے ہیں توانہیں ہرگزمعاف نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پرالگ الگ سیاسی جماعتوںسے تعلق رکھتے ہیں اورہمارے درمیان اختلافات بھی ہیں مگردشمن کے مقابلے میں ہم سب متحد ہیں اورایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں الگ الگ قراردادیں پیش کرنے کاکوئی جواز نہیں تھا ایک ہی متفقہ قراردادآنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ ایسی قراردادپرنہ صرف گلگت بلتستان بلکہ تمام صوبے متفق ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف گزشتہ پچاس سال سے چل رہا ہے لیکن انڈیا کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام واقعہ کراکے پاکستان کودنیا میں بدنام کرنے کی سازش کی مگراس میں انڈیابری طرح ناکام ہوااورہماری فوج نے اس طرح جواب دیا کہ دنیا اس کاتصوربھی نہیں کرسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ پانچ دنوں کی جنگ تھی اوریہ ایک ٹیکنالوجی کی جنگ تھی ہم نے اس جنگ کودیکھا بھی نہیں کہ یہ جنگ کس طرح ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ 1948میں ڈوگروں سے آزادی حاصل کرنے کے بعدخوشی سے پاکستان سے الحاق کیااس کے بعد سے اب تک ہم پاکستان اورافواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی بنچوں اور اپوزیشن نے قراردادکومتفقہ طورپرمنظورکرکے ثابت کردیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اورتمام سیاسی جماعتیں انڈیا کے خلاف متحد ہیں اورایک آواز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button