آذربائیجان کی پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت

آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کی