تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مالیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے فنانشل لٹریسی واک کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام فنانشل لٹریسی واک کاکا میاب انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس واک کا مقصد عوام، خصوصاً طلباء میں مالیاتی شعور کو فروغ دینا، بہتر مالیاتی فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے استعمال کی ترغیب دینا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔واک میں کمرشل بینکوں، سرکاری اداروں، کاروباری شخصیات، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود، جو سٹیٹ بینک میموریل چیئر کے طور پر جامعہ قراقرم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ حبیب بینک مائیکرو فنانس کے نمائندگان بھی شریک تھے۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق، یہ ایونٹ مالیاتی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ شرکاء نے فنانشل لٹریسی کے موضوع پر آگاہی حاصل کی اور اسے اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button