تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

محکمہ موسمیات کی گلگت میں تیز ہوائوں، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے گلگت میں تیز ہوائوں، گرج چمک، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ایک اہم اعلامیے میں ضلع گلگت کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 16 اپریل کی شب سے 20 اپریل 2025 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کے تاروں، بل بورڈز، اور پرانے درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔ خاص طور پر گلیشیئرز کے قریب اور کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:الفا کنٹرول روم (اے سی آفس): 08511-920724،پولیس کنٹرول روم: 08511-930346،،ڈی ڈی ایم اے گلگت: 08511-930346،ریسکیو 1122: 08511-1122۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو مشینری اور عملہ ہمہ وقت الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او، ریسکیو افسران اور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی سطح پر الرٹ رہیں اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button