تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

دیامر کے نوجوانوں کے خواب حقیقت میں تبدیل،دس طلبہ کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ

 چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کے سماجی ذمہ داری کے تحت اہم اقدام کی بدولت دیامر کے 10 ہونہار طلباء کو واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ مل گیا۔ چیئرمین واپڈا نے دیامر کے طلباء کیلئے سالانہ 10 نشستیں مختص کی ہیں۔ پانچ سال کے دوران ان طلباء کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباًتین کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔تحریری امتحان اور انٹرویو کے شفاف مرحلہ کے بعد دیامر کے 10 ہونہار طلباء نے حصول تعلیم کیلئے واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا جوائن کرلیا ہے۔ دیامر کے ان طلباء کو واپڈا کی جانب سے حاصل مفت سہولیات میں ٹیوشن فیس، بورڈنگ، رہائش، یونیفارم، اکیڈمک کٹس ، طبی سہولیات اور جامع تعلیمی اور ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔

واپڈا کی جانب سے دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ مالی مشکلات دیامر کے ہونہار طلباء کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گی۔ اس اقدام کی بدولت دیامر جیسے دورافتادہ علاقہ میں رہنے والے طلباء تعلیم کی جدید سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے اور بہتر تعلیم کی بدولت انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور وہ اپنے خاندان، علاقہ اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے مذکورہ پروگرام کی سالانہ بنیاد پر تجدید ہوگی جس کی بدولت انہیں واپڈا کی جانب سے تعلیم و ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button