تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں مزدور برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر پالیسی مشاورتی سیشن کا انعقاد

محکمہ لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹر لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز شاہد علی کی سربراہی میں لیبر پالیسی، قوانین و ضوابط پر پہلا مشاورتی سیشن کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس سیشن کا مقصد گلگت بلتستان کے لیے پہلی جامع لیبر پالیسی کی تشکیل کا آغاز کرنا تھا تاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سیشن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس پالیسی کا مقصد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی مزدور برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے تاکہ انہیں دیگر صوبوں کے مزدوروں کی طرح تمام سہولیات اور حقوق حاصل ہوں۔ اس موقع پر شرکاء کو مجوزہ لیبر پالیسی، متعلقہ قوانین اور ضوابط کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.693.0_en.html#fid=goog_1043102890

مجوزہ مسودہ اس سیشن میں ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا اور اس کا مقصد گلگت بلتستان میں مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔اس میں مناسب اجرت، پیشہ ورانہ تحفظ، سماجی تحفظ اور بنیادی سہولیات تک رسائی جیسے امور شامل ہوں گے۔ چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فتح اللّٰہ خان نے بطور مہمان خصوصی سیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے محکمہ لیبر ، کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کوششوں کو سراہا اور ہر سطح پر چاہے وہ حکومتی ہو یا سماجی، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button