تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
پاکستان

لاہور قلندر سے شکست، سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا، کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، ٹیم کا انتخاب درست نہیں کر سکے تھے۔سعود شکیل نے شاہین کی باؤلنگ کے بارے میں کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ شاہین ایک بہترین باؤلر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس طرح وکٹ لینی ہے، ہم نے ابتدائی وکٹیں کھو دیں جس کی وجہ سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

کپتان نے مزید کہا کہ میچ کی جیت کا کریڈٹ لاہور قلند کے بیٹرز کو بھی جاتا ہے، فخر زمان مچل بیچ میں اور بلنگز نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے اگلےمیچ سے پہلے خامیوں پر کام کرکے دوبارہ جیت کے ٹریک پر واپس آجائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button