ضلع گلگت
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش کی بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد۔

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش کی بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد۔
ہمایوں خان کو جنرل سکریٹری، ندیم افضل چن کو سکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے پارٹی نے جنہوری تقاضوں کو پورا کر کے انٹر پارٹی الیکشن کا انعقاد کرایا
اس طرح کی سرگرمیوں سے جمہوریت مزید مستحکم ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے