تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
ضلع گلگت

تعلیم، صحت اور ریسکیو 1122 کے ترقیاتی منصوبوں پر ڈی سی گلگت کا اجلاس، ایمرجنسی بنیادوں پر تکمیل کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم، صحت اور ریسکیو 1122 کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)، ریسکیو 1122 کے انچارج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ ان محکموں کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈی ڈی ایجوکیشن، ڈی ایچ او اور ریسکیو 1122 کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی زیر التوا ءاسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی سائیڈ سلیکشن کے مسائل، ٹھیکیداروں کی ناقص کارکردگی اور دیگر رکاوٹوں کی مفصل فہرست فوری طور پر پیش کی جائے، تاکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو طلب کر کے قانونی کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button