تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، تحصیلدار دنیور، سی او ضلع کونسل گلگت، سی او ایم سی گلگت، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ شہر میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی اور سوزوکی یا ٹیکسی سمیت کسی بھی گاڑی کو سڑکوں پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایس ایس پی گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوزوکی اور ٹیکسیاں اکثر چوراہوں پر کھڑی کی جاتی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے بھی بتایا کہ دکاندار فٹ پاتھ پر قبضہ کرتے ہیں جبکہ جوٹیال میں سکولوں کی ایک ہی وقت میں چھٹی ہونے سے ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تینوں سب ڈویژنوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن میں ایس پی ٹریفک، ایس ڈی پی او، مجسٹریٹس، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بی اینڈ آر، سی او ضلع کونسل، سی او ایم سی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز شامل ہوں۔

یہ ٹیمیں مشترکہ طور پر مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کریں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے، راجہ بازار اور این ایل آئی مارکیٹ کے نزدیک بنائی گئی پارکنگ کو فعال کیا جائے، اور سکولوں کے پرنسپلز سے میٹنگ کر کے چھٹی کے اوقات میں 10 سے 15 منٹ کا فرق رکھا جائے تاکہ ٹریفک کا دبائو کم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button