ضلع شگر
ھڑنگ باماں، شگر میں پارک کی تعمیر کو اے ڈی پی میں شامل کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے،

ڑنگ باماں، شگر میں پارک کی تعمیر کو اے ڈی پی میں شامل کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے،
کلثوم ایلیاء شگری ۔
لیکن قبل از اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس منصوبے کے فوائد تمام مقامی افراد تک پہنچیں۔ ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ سرکاری منصوبوں میں اکثر چند بااثر افراد ہی فائدہ اٹھاتے ہیں، جبکہ عام عوام کو زیادہ فائدہ نہیں ملتا، سوائے چند ملازمتوں کے۔
میری رائے میں، بہتر ہوگا کہ علاقائی عوام مل کر کسی بڑی این جی او یا کسی صاحبِ حیثیت شخصیت کے ساتھ شراکت داری کریں۔ اس سے نہ صرف منصوبے کی شفافیت برقرار رہے گی بلکہ آمدن کی منصفانہ تقسیم بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ہوشیار رہیں اور پیشگی ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اس منصوبے کی نگرانی کرے، تاکہ وسائل کا درست استعمال ہو اور حقیقی معنوں میں علاقے کی ترقی ممکن ہو