ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) گلگت ظہور احمد کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران گشت اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) گلگت ظہور احمد کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران گشت اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت سید مرتضیٰ حسین شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ غلام سرور ،و عملے پولیس نے شاہین ہوٹل چوک کشروٹ گلگت میں مؤثر ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لینے پر ملزم رضوان ولد ولایت علی سکنہ استور حال مقیم سونیکوٹ گلگت کے قبضے سے یک ضرب 30 بور پستول معہ 01 بال زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ علت نمبر 33/025، بجرم 13-AO درج کر دیا گیا۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسلحہ کی خرید و فروخت یا کسی مجرمانہ سرگرمی سے ممکنہ تعلق کا پتہ لگایا جا سکے۔
ڈی پی او گلگت ظہور احمد نے سٹی پولیس کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی











