تازہ ترین
ضلع گلگت

رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ کی سربراہی میں پولیس حکام پر مشتمل عدلیہ کی سیکورٹی کے حوالے اجلاس

رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ کی سربراہی میں پولیس حکام پر مشتمل عدلیہ کی سیکورٹی کے حوالے اجلاس ہوا اجلاس میں اے آئی جی اسٹبلشمنٹ آفتاب احمد نے عدلیہ کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیدی ۔ اجلاس میں چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز اور کورٹ کے احاطے میں پولیس سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے ججز اور عدالتوں کے احاطے میں عملی طور پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حدود میں سیکورٹی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کیونکہ عدالتوں میں مدتوں کی ذاتی دشمنیوں پر مشتمل مقدمات چل رہے ہوتے ہیں پیروی کے دوران فریقین کا عدالتوں میں آمنا سامنا ہوتا ہے اور ماضی میں بھی عدالتوں کے حدود فریقین میں جھگڑے کے باعث لوگ قتل ہوئے ہیں حالات کو قبل از وقت سنبھالا اور عدالتوں کے حدود میں ججز، وکلاء اور لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے اس پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.688.0_en.html#fid=goog_1406456938

اس موقع پر اے آئی جی اسٹبلشمنٹ آفتاب احمد نے عدلیہ کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیدی۔ اجلاس میں ایڈیشنل رجسٹرار چیف کورٹ راحت چنگیزی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹبلشمنٹ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ریجن راجہ میرزہ حسن ، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ آفتاب احمد ،سیکورٹی انچارج چیف کورٹ ایس پی صمد اور پبلک ریلیشن افسر چیف کورٹ بہادر جمیل نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button