تازہ ترین
ضلع گلگت

ڈاکٹر عبدالحمیدلون جامعہ قراقرم کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون کو قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو تعینات کردیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس حوالے سے جامعہ قراقرم کے چیئرپرسن سینٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے بطور چئیر پرسن سینٹ قائم مقام وائس چانسلر تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عبد الحمید لون بطور قائم مقام وائس چانسلر اور رجسٹرار کے آئی یو وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء الله شاہ کی مکمل صحت یابی تک جامعہ کے تمام امور کو چلائیں گے ۔واضح رہے کہ وائس چانسلر کے آئی یو جو کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے تاحال نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button