تازہ ترین
ضلع گلگت

کے آئی یو اور ژیان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی چائنا کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور ژیان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا۔ ترجمان کے آئی یو کے مطابق یہ پیشرفت کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ژیان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سن چِنگ وی (SUN Qingwei) کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ملاقات کے لیے وائس چانسلر کے آئی یو کی ژیان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی کے صدر اور سینئر قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جامعات نے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے پروگرام، مشترکہ تحقیقی منصوبے اور کے آئی یو کے طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ سکالرشپ فراہم کرنے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وائس چانسلر کے آئی یو نے اس موقع پر جامعہ قراقرم میں ہونے والی تعلیمی و تحقیقی ترقی پر تفصیلی پریذنٹیشن دی، جس میں خاص طور پر خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ان آفات کے تدارک کے لیے مشترکہ تحقیق اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر کے آئی یو نے پاک-چین دوستی پر لکھی اپنی کتاب ژیان نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے صدر کو پیش کی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس شراکت داری سے تعلیمی و تحقیقی تعاون، ثقافتی تبادلے اور خطے میں تحقیقی جدت کو فروغ حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button