تازہ ترین
ضلع گلگت

ے آئی یو اور یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنس کا تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنس کا خطے میں تحقیقی اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات پر اتفاق یو سی اے ایس کے ایگزیکٹو نائب صدر پروفیسر وان ینفن اور جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ملاقات کے دوران یو سی اے ایس کے ایگزیکٹو نائب صدرپروفیسر وان نے چائنہ پاکستان کے مابین تعاون اور دیرینہ دوستی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار ترقی میں جامعہ قراقرم کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جو ہمالیائی یونیورسٹیز کنسورشیم (ایچ یو سی) کے لیے یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنس اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، نے جامعہ قراقرم کی تعلیمی اور تحقیقی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے گلگت بلتستان کی 16 غیر محفوظ وادیوں میں مختلف موضوعات پر جامعہ قراقرم کے کرائیوسفیئر اینڈ کلائمیٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیق پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر کے آئی یو نے موسمیاتی تحقیق پر یو سی اے ایس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ توقع ہے کہ چین پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر اس تعاون میں معاونت فراہم کرے گا۔اس ملاقات میں سی پی جے آر سی کے پروفیسر ہانگ تیانہوا اور یو سی اے ایس کے نائب صدر پروفیسر لنژاؤ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے ایگزیکٹو صدر کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔ مزید برآں دونوں فریقوں نے ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے علاقوں میں تحقیق کو وسیع کرنے میں ایچ یو سی کے کردار کو مضبوط بنانے کے مختلف ممکنات پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button