تازہ ترین
ضلع گلگت

متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے جائز مطالبات کو حل کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے،انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے جائز مطالبات کو حل کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق معاوضہ جات، واٹر اینڈ سنیٹیشن سکیم چلاس،سکولز و دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات سے متعلق ایک اہم اجلاس وزارت امورکشمیر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق حسین ملک، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی، سیکریٹری امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، سیکریٹری آبی وسائل، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے جائز مطالبات کو حل کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق ان کے معاوضہ جات، واٹر اینڈ سنیٹیشن اسکیم چلاس،سکولز اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ احتجاج کرنے والے نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار ہیں وفاقی وزیر مصدق حسین ملک نے بھی واپڈا کی جانب سے ہر ممکن جائز مطالبہ کو حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلی جی بی اور متاثرین کے مطالبے پر جلد چلاس کا دورہ بھی کروں گا اور متاثرین سے ملوں بھی گا۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان کو خود چلاس آنے کی دعوت دی کہ وہ متاثرین سے خود ملاقات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button