گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک، درمیانی بارش اور بعض مقامات پر شدید برف باری کا امکان ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، بجلی کے تاروں، بل بورڈز اور کمزور درختوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
خاص طور پر گلیشیئرز کے اطراف میں رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔سیاحوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہےڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسٹاف اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے اور بارش یا برف باری کے باعث سڑکوں کی بندش کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملہ کو کسی بھی ایمرجنسی کے لیے تیار رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ موسم کی اس وارننگ کو عوامی آگاہی کے لیے بار بار نشر کریں تاکہ شہری حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں۔











