تازہ ترین
ضلع گلگت

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرنس کریم آغاخان کے غمزدہ خاندان، انکے پیروکار اور تمام اسماعیل کمیونٹی سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.684.0_en.html#fid=goog_755931226

وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغاخان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور انکے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کی فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت اور فلاح کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انسانی اقدار کی بہتری کیلئے کی جانے والی خدمات پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر اعلی مرحوم پرنس کریم آغاخان کی بلند درجات اور انکے خاندان سمیت ان کے مریدین کی صبر و جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button