تازہ ترین
ضلع گلگت

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت ،تین روزہ سوگ کا اعلان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور حکومت گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے صوبہ میں تین روزہ (5 سے 7 فروری تک) سوگ کا اعلان کیا ہے جہاں تمام سرکاری عمارات پر تین دنوں کے لیے پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے ہزہائنس کی وفات پر صوبے میں 6 فروری کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے ۔

اس موقع پر تمام سرکاری تقریبات کو سادگی سے سرانجام دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصی طور پر گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں سمیت ہمارے ثقافتی ورثے کی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پرنس کریم آغاخان کے غمزدہ خاندان اور مریدوں سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں سوگواروں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہزہائنس کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button