تازہ ترین
ضلع گلگت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر پیر کو منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی گلگت، ڈی ایچ او گلگت، مختلف سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ ضلع گلگت میں 3 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 64,660 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی ایچ او گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 15 یو سی ایم اوز، 75 ایریا انچارجز، 290 موبائل ٹیمیں، 47 فکسڈ سینٹرز اور 14 ٹرانزٹ پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button