تازہ ترین
ضلع گلگت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت انسداد تجاوزات اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت انسداد تجاوزات اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر پیر کو منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، تحصیلدار ہیڈ کوارٹرز، تحصیلدار جگلوٹ اور تینوں سب ڈویژنوں کے مجسٹریٹس سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے ہیں، ان پر ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ریڑھی بانوں اور مختلف اداروں کی جانب سے لگائے گئے سائن بورڈز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے گا اور سیکٹر مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کریں گے۔

صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کو موثر بنائیں اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ دکانداروں کے پاس موجود مضر صحت اشیاء کو عوامی سطح پر تلف کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button