تازہ ترین
ضلع گلگت

انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹرز سکردو،میں فری لانسسنگ ہبز کا قیام

انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹرز سکردو،میں فری لانسسنگ ہبز کا قیام، خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جو محنت، عزم اور قابلیت سے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں، ڈی جی ایس سی او کا خصوصی افراد کے لئے مختص فری لانسنگ ہب میں لیپ ٹاپس کی فراہمی کا اعلان،،ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ایسے تین اداروں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے،

ڈی جی ایس سی او نے ان سینٹرز کے دورے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جو محنت، عزم اور قابلیت سے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں، یہ باصلاحیت خصوصی افراد دوسروں کے لئے بھی مثال قائم کر رہے ہیں،

خصوصی افراد کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے انڈ پینڈینٹ لیونگ سینٹر اسکردو میں فری لانسنگ ہب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، فری لانسنگ ہب کے قیام سے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں،

ایس سی او کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے مختص فری لانسنگ ہب میں لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ فراہمی سہولت سے یہ خصوصی افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کفالت کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button