تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گورنر گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت ایک ملاقات کے دوران دی، جس میں چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے بتایا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں کی تیاری پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف انداز میں کرائے جائیں گے

اور تمام تیاریوں کی تکمیل کے بعد انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ماضی میں بھی شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب رہا ہے اور رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات اسی معیار کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button