تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت، پاکستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن کا25۔2024سیزن کاکیلنڈر جاری

پاکستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن نی25۔2024 سیزن کے کیلنڈر کا اعلان کر دیا ہے جس میں ملک کے بہترین ایتھلیٹس کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دلچسپ ایونٹس شامل ہیں۔ کیلنڈر کے مطابق جنوری سے فروری تک فیڈریشن قومی آئس سپورٹس مقابلے، نیشنل بائیاتھلون اس کی کپ اور خواتین کے لیے صادیہ خان اس کی چیمپئن شپ جیسے اہم ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔یہ ایونٹس وادی نلتر میں ہوں گے۔اس کے علاوہ، ایف آئی ایس کراس کنٹری ریسز، نیشنل کراس کنٹری اس کی کپ اور ایف آئی ایس الپائن ریس بھی پاکستان کے خوبصورت برفانی علاقوں میں ہوں گی۔مزید سنسنی خیز مقابلے مالم جبہ میں ہوں گے جہاں نیشنل اس کی چیمپئن شپ، شاہ خان اس کی کپ اور سنوبورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا جو ایتھلیٹس کو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button