سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائر ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان اور رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی میٹنگ

سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائر ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد اور عبدالحمید لون رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو)، گلگت اور ڈپٹی ٹریژرر کے آئی یو گلگت کے درمیان انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے سیکرٹری آفس میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شمس الدین، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ایجوکیشن اولیت خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اشتیاق احمد نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں سیکرٹری فرید احمد نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی دلچسپی اور انتھک محنت اور ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے جلد فنڈز ملنے کی توقع ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس اہم تعلیمی منصوبے کے پیپر ورک کی زیادہ تر ذمہ داری ڈیپارٹمنٹ آف ہائر ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کو سونپ دی گئی تھی،ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے پالیسی مرتب کرنے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز کرنے، گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد کے متعلقہ حکام سے رابط کرنے اور دونوں جامعات کی تجاویز کو پالیسی میں شامل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار کے آئی یو گلگت عبدالحمید لون نے وزیرِ اعلیٰ، گلگت بلتستان کابینہ، گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد کے حکام، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد کی اس ضمن میں انجام دینے والی کاوشوں پر صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدامات دونوں جامعات کے مالی بحران کو کم کرنےمیں معاون ثابت ہونگے۔











