ضلع گلگت
ارشد ولی گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر منتخب

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا جس میں مقامی اخبارات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرپرست اعلیٰ گلگت بلتستان نیوز پیپرز احمد ندیم نے اجلاس کی صدارت کی جس میں متفقہ طور پر ارشد ولی کو صدر منظور حسین جنرل سیکرٹری، امتیاز سلطان ر نائب صدر، بشارت مہند فنانس سیکرٹری جبکہ امتیاز گلاب بگورو کو سال 2024-25 کے لیے سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ۔
نومنتخب صدر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری کو مزید فعال بنانے کے عزم کااظہار کیا۔











