تازہ ترین
ضلع گلگت

حکومتی ریونیو کی مؤثر اور شفاف وصولی کے لئے گلگت بلتستان میں جدید ڈیجیٹل ادائیگی نظام "GB-Pay” شروع کرنے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل، ڈی جی آڈٹ جی بی اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پر فارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی ٹیم نے گلگت بلتستان کے لیے تیار کردہ جدید ڈیجیٹل ادائیگی نظام "GB-Pay” "GB-Pay” کا مقصد حکومتی ریونیو کی مؤثر اور شفاف وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کے دوران سسٹم کی ای-ادائیگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور اس کے فوائد کو اجاگر کیا گیا، جن میں مالیاتی عمل میں شفافیت، وقت کی بچت، اور شہریوں کے لیے سہولت شامل تھی۔پر فارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ GB-Pay سسٹم کی کامیابی ایک اہم سنگ میل ہے، جو کہ ڈیجیٹل ریونیو اکٹھا کرنے میں ایک اہم اقدام ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون LINK کے ساتھ معاہدہ دسمبر 2024 تک متوقع ہے، جس کے بعد یہ نظام باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے متعلقہ سیکرٹریوں کو ریونیو کی وصولی کو تیز کرنے اور ڈیجیٹل سسٹم کو اپنانے کی ہدایت کی اور GB-Pay نظام کی افادیت کو سراہتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو اس کے جلد نفاذ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ GB-Pay نظام کے تحت صارفین بینکنگ ایپس، اے ٹی ایم، اوور دی کاؤنٹر سروسز، اور موبائل والیٹس جیسے ایزی پیسہ، جاز کیش، یوپیسا اور سپاسا کے ذریعے بجلی کے بل اور دیگر محصولات ادا کر سکیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنے کی کارکردگی کو بڑھانا اور ادائیگی کی قطاروں کو کم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button