ضلع گلگت
سابق لیگل ایڈوائزر محکمہ جنگلات گلگت بلتستان منیر عالم ایڈوکیٹ مالی بدعنوانی کے کیس میں گرفتار

سابق لیگل ایڈوائزر محکمہ جنگلات گلگت بلتستان منیر عالم ایڈوکیٹ کو اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے مالی بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منیر عالم ایڈوکیٹ کے خلاف غیر قانونی طور پر مارخور کے شکار کے کیسز میں سرکاری جرمانے کی صورت میں حاصل ہونے والے فنڈز میں مالی بدعنوانی کے الزامات تھے۔ اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کی اور الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔











