ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت حراموش کنزرویشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت حراموش کنزرویشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نے ڈی ایف او وائلڈ لائف، اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور حراموش کنزرویشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حراموش کنزرویشن کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حراموش ٹرافی ہنٹنگ کنزرویشن کمیٹی کے تحت ہونے والی ٹرافی ہنٹنگ کی آمدن کا حصہ مقامی کمیونٹی کو دو سال سے نہیں ملا ہے
جس کی وجہ کنزرویشن کمیٹی کے انتخابات کا نہ ہونا ہے ،اس حوالے سے کمیونٹی نے سیکرٹری جنگلات کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جس پر سیکرٹری جنگلات نے ڈی ایف او وائلڈ لائف کو ہدایت کی تھی کہ دونوں کمیٹیوں سے میٹنگ کر کے کمیونٹی کا حصہ دینے کے لئے اقدامات کریں۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حراموش کنزرویشن کمیٹی 2022 کی مدت پوری ہوئی ہے ،اب تک نئے والے الیکشن نہیں ہوئے ہیں،نئے الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔ حراموش کنزرویشن کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر گلگت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حراموش کے عوام کے جانب سے نئی کمیٹی کے ممبران کے ناموں کی لسٹ دی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ انتخابات تک اس کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے،
جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنگلات کی ہدایات کے روشنی میں ٹرافی ہنٹنگ کا جو حصہ ہے وہ کمیونٹی کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے گا اور کمیونٹی والے اس رقم کا استعمال تب تک نہیں کریں گے جب تک کمیٹی کے نئےانتخابات نہیں ہوجاتے ہیں۔











