پاکستان
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

دبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مقابلے پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا












